محمد حکیم کیانی کا تعلق واہ کینٹ سے ہے اور وہ شعبۂ سیکیورٹی کے امور پر گہری نظر رکھنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ کافی عرصے سے ہمارے صحافتی کام، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوششوں اور ملک بھر میں حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو بغور دیکھ رہے تھے۔ اسی وابستگی اور اعتماد کی بنیاد پر اب وہ باقاعدہ طور پر ہماری ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں۔
محمد حکیم کیانی واہ کینٹ میں کے نیوز ٹی وی کے نمائندہ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، جہاں وہ مقامی عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے اور مختلف سماجی، شہری اور عوامی معاملات پر عوامی رائے جاننے کے لیے سروے بھی کریں گے۔ ان کی شمولیت سے نہ صرف واہ کینٹ کی آواز مضبوط ہوگی بلکہ زمینی حقائق کو براہِ راست اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں بھی مدد ملے گی۔
ہمیں یقین ہے کہ محمد حکیم کیانی کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں، دیانت دارانہ سوچ اور عوامی مسائل کے لیے سنجیدہ رویہ ہمارے صحافتی نیٹ ورک کو مزید وسعت دے گا۔ ان کا تجربہ اور لگن ادارے کے وژن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی اور کے نیوز ٹی وی کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کا سلسلہ مزید مضبوط ہوگا۔
