🎉 خوشخبری | کے نیوز نیٹ ورک میں ایک اور مضبوط اضافہ 🎉
خانیوال کی معروف کاروباری شخصیت مرحوم شیخ شبیر کے فرزند احسن شبیر نے باقاعدہ طور پر کے نیوز نیٹ ورک کی ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
احسن شبیر کا تعلق پراپرٹی کے شعبے سے ہے اور وہ اپنے تجربے اور صلاحیتوں کے ساتھ اب میڈیا کے میدان میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن شبیر کا کہنا تھا کہ:
“خانیوال کے مسائل کو اجاگر کرنے والا واحد مؤثر پلیٹ فارم کے نیوز ہے، اسی جذبے کو دیکھتے ہوئے میں نے اس ادارے کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان شاء اللہ، ادارے کی ترقی اور شہر کے مسائل کو سامنے لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔”
کے نیوز نیٹ ورک میں احسن شبیر کی شمولیت کو شہر کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف ادارے کو مزید مضبوطی ملے گی بلکہ خانیوال کے عوام کی آواز بھی مزید مؤثر انداز میں سامنے آئے گی۔
✨ کے نیوز — خانیوال کی آواز ✨
