رکشے والے نے ڈرا کر چار ماہ تک زیادتی کی

بورےوالا. سکول کی طالبہ کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی چار ماہ تک زیادتی، رات تین بجے بچی کی واپسی پر ورثاء نے پولیس کو اطلاع کر دی.

موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور ناصر شیخ سکنہ اقبال نگر سکول چھوڑنے کے لیے لاٹ بھٹیاں کی رہائشی بچی کو لے کر جاتا تھا کہ ملزم چار ماہ تک بچی کے ساتھ زیادتی کرتا رہا اور ایک دن بچی کو لے کر غائب ہو گیا ورثاء نے کالج روڈ پر واقع معروف گرلز سکول، ہسپتال سمیت ہر جگہ بچی کو تلاش کیا لیکن رات کے تین بجے بچی بے ہوشی کی حالت میں ملی.

بچی کی حالت ناساز دیکھ کر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ورثاء کے لیے ہولناک انکشاف منتظر تھا کہ طالبہ ملزم کی زیادتی کے سبب تین ماہ کی حاملہ تھی.
بچی نے بتایا کہ ناصر شیخ اسے ڈرا دھمکا کر گئو شالہ میں واقع ایک مکان میں لے جا کر ڈرا دھمکا کر زیادتی کرتا رہا

ورثاء نے واقعہ کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو کر دی جس پر تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد مزید کارروائی شروع کر دی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *