ننکانہ صاحب: خوشی کی بات ہے کہ ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے امانت علی بھائی اب نیوز ٹی وی کے لیے صحافتی خدمات انجام دیں گے۔ یہ نہ صرف اُن کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ علاقے کے لوگوں کے لیے ایک اچھی خبر بھی ہے۔
صحافت ایک مقدس اور بڑی ذمہ داری ہے۔ ایک صحافی کا فرض ہوتا ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو سنے، سمجھے اور ایمانداری کے ساتھ اُنہیں انتظامیہ کے سامنے پیش کرے۔ جہاں عوام کو سہولیات نہ مل رہی ہوں، وہاں انتظامیہ کی غفلت کو اجاگر کرنا بھی ایک صحافی کا اہم کردار ہوتا ہے تاکہ اعلیٰ حکام تک صحیح آواز پہنچائی جا سکے۔
ہمیں اُمید ہے کہ امانت علی بھائی اپنے فرائض کو دیانتداری اور جذبے کے ساتھ سرانجام دیں گے۔ وہ عوام کی آواز بنیں گے اور مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط پل کا کردار ادا کریں گے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں کامیاب کرے اور اُن کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔
