
25 اپریل 2025 ڈیجٹیل میڈیا جرنلسٹس کے لئے ایک تاریخی دن تھا جب ملتان میں
پاکستان کی ڈیجٹل میڈیا جرنلسٹس کی اولین تنظیم “یونین آف ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن” جنوبی پنجاب کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے پیٹرن ان چیف جمشید رضوانی ( میرے استادِ محترم) ، صدر افتخار الحسن ، جنرل سیکرٹری ملک سراج احمد منتخب ہوئے اور ان کے ساتھ جنوبی پنجاب کے پندرہ اضلاع کی تنظیمیں بھی قائم ہوئیں۔ یونین آف ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن” جنوبی پنجاب کے اس تاسیسی اجلاس میں نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری ہوئی،حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس خان لغاری، اور وزیر مملکت برائے توانائی و عوامی امور عبد الرحمن کانجو اور ممبر پنجاب اسمبلی رانا محمد سلیم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ جنوبی پنجاب کے صدر افتخار الحسن، جنرل سیکریٹری ملک سراج احمد، اور پیٹرن ان چیف جمشید رضوانی نے پندرہ اضلاع کے صدور کے ہمراہ حلف اٹھایا۔
اس اجلاس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں تنظیمی ڈھانچے مکمل کر لیے گئے ہیں اور تمام ارکان نے آج حلف بھی اٹھا لیا ہے-
ضلع خانیوال میں یونین آف ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن”کے پہلے صدر ہونے کا اعزاز ، کبیروالا کے ہونہار جرنلسٹ،سابق صدر کبیروالا پریس کلب سجاد اکبر شاہ کے حصے میں آیا جبکہ دیگر عہدیداران میں یونین آف ڈیجیٹل یونین آف جرنلسٹس ضلع خانیوال کا سرپرست عبدالرحمن شیخ شان (ایکسپریس جہانیاں)،سینیئر نائب صدر نوید فاروق (خانیوال پیج)،نائب صدر سرور نذیر،(ہم نیوز، اردو پوائنٹ)،سیکرٹری جنرل چوہدری اشعر نعمان (اب تک نیوز میاں چنوں)،جوائنٹ سیکرٹری شہود حسین چغتائی،انفارمیشن سیکرٹری محمد بلال (خانیوال پیج)،چیئرمین مجلس عاملہ عامر سجاد (نیوز ون، وسیب ٹی وی)منتخب ہوئے ہیں
ہم جنوبی پنجاب کے صدر افتخار الحسن، جنرل سیکریٹری ملک سراج احمد، اور پیٹرن ان چیف جمشید رضوانی ، ضلع خانیوال کے صدر سجاد اکبر شاہ، جنرل سیکرٹری اشعر نعمان، سرپرست / چئیرمین عبد الرحمن شیخ شان اور انفارمیشن سیکرٹری محمد بلال سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،
