جنت کوکو کا قتل

پشاور کے علاقے فقیر آباد میں فائرنگ سے جنت کوکو نامی خاتون ٹک ٹاکر جاں بحق جبکہ انکی بہن چاہت زخمی ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تھانہ فقیر آباد کے علاقے دلہ زاک روڈ پر پیش آیا، چاہت نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عبداللہ نامی لڑکے نے دوستی سے انکار پر ان پر فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں دونوں بہنیں زخمی ہوگئیں جنہیں مقامی لوگوں نے ہسپتال منتقل کردیے جہاں جنت کوکو نامی ٹک ٹاکر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *